Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی سے چند دن قبل اشنا شاہ الجھن میں مبتلا

عشنا شاہ نے گزشتہ برس دسمبر میں منگنی کی تھی
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 08:20am

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عروسی جوڑے کے انتخاب کے بعد اداکارہ نے شادی کی تقریبات کیلیے گانوں کی فہرست ترتیب دینا بھی شرو ع کردی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کی اپنا عروسی جوڑ ا پسند کرنے کی تصویر سامنے آئی تھی تاہم اب اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب کیلیے گانوں کی فہرست ترتیب دینا شروع کردی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’شادی کی پلے لسٹ بنانا اور سوچنا کہ آیا یہ اس لیے ہے کہ میں پنجابی ہوں، یا اس زمانے سے ہوں کہ جب شادی کی بات آتی ہے تو اسکول کے پرانے انداز کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا‘ ۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں دور جدید کے کئی نامورغیرملکی گلوکاروں کو ٹیگ بھی کیا ۔

دو دن پہلے فہد مصطفی نے اپنے شو میں اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اُشنا شاہ اور حمزہ امین اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والے ہیں اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار اشنا شاہ نے گزشتہ برس دسمبر میں معروف گالفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی۔

Ushna Shah