Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، مداحوں سے اپیل
شائع 20 فروری 2023 10:39pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ انعم فیاض نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوبزانڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ“یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے، آپ سب لوگوں نے میرے میڈیا کیریئر میں مجھے سپورٹ کیا لیکن اب میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے“۔

انعم فیاض نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ انعم کافی عرصے سےکسی ڈرامے میں جلوہ گرنہیں ہوئی تھیں جبکہ انسٹاگرام پربھی ان کی صرف باحجاب تصاویر موجود ہیں ۔انعم فیاض نے 2016 میں مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائی کے دوران اسد انور سے شادی کی تھی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل معروف اداکارہ سارہ چوہدری، نور بخاری،صنم چوہدری، زینب جمیل ،گلوکارہ رابی پیر زادہ اور شازیہ خشک بھی اسلام کی خاطر شوبز کا پیشہ چھوڑ چکی ہیں۔

Anam fayyaz