Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اٹھالیا

اسپیکر نے حلف لینے پر محمود مولوی کو مبارک باد دی
شائع 20 فروری 2023 07:03pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمود مولوی نے بطور رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھا لیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں کم تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی پولیس آفس حملے کے شہداء اور کلر کہار حادثہ میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی، اسپیکر کی ہدایت پر عبدالاکبیر چترالی نے دعا مغفرت کرائی۔

پی ٹی آئی کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اٹھایا، اسپیکر نے حلف لینے پر محمود مولوی کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کے انتقال پر این اے 245 نشست خالی ہونے کے بعد محمود مولوی کراچی سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔

pti

اسلام آباد

National Assembly

mehmood molvi