Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیوریج لائن میں دھماکہ، ایمن اور منیب کا گھر جزوی طور پر تباہ

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 01:05am

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ڈان ںیوز کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ کے اسٹیشن ہاؤس افسر اشرف جوگی نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچوں کو معمولی زخم آئے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ انہیں اتوار کو دوپہر 1:45 بجے مددگار 15 میں اداکار منیب بٹ کے گھر کے اندر دھماکے کی اطلاع ملی اور پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی کی۔

اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں پیر کے روز پیش آنے والےا یک خوفناک واقعے نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو یہ بتایا گیا تھا کہ ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے ان کے گھر کی دیوار گر گئی ۔

ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم ابھی تک ایمن اور منیب کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Aiman Khan

Muneeb butt