Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’صدر جلد بازی میں الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 57 (1) کی خلاف ورزی کر بیٹھے‘

’آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں'
شائع 20 فروری 2023 05:47pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری تھریڈ میں کہا کہ ’صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔‘

انہوں نے آئین پاکستان کے مسودہ کے ایک عکس شئری کرتے ہوئے لکھا، ’الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی ”عام انتخابات“ کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’صدر صاحب جلد بازی الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔ الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی ”عام انتخابات“ کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔ صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔‘

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ’آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہئے۔‘

President Arif Alvi

Sherry Rehman

Election date