Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر خیبر پختونخوا نے صدر کے الیکشن کی تاریخ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

اب یہ معاملہ عدالت میں چلا جائے گا، انور منصور
شائع 20 فروری 2023 05:36pm

گورنر خیبر پختونخوا نے صدر کے الیکشن کی تاریخ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب ماہر قانون سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت گورنر ایکٹ کرتا ہے، قانون میں لکھا ہے کہ صدر جنرل الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔

انور منصور نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگر کنسلٹیشن کو گورنرز نے انکار کردیا ہو تو صدر اختیار استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو لکھے خط میں بڑے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں، اب یہ معاملہ عدالت میں چلا جائے گا۔

kpk election

Haji Ghulam Ali

KP GOVERNMENT