Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ایک اور زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج

ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 04:46pm
آرٹ ورک: عبیر / آج نیوز
آرٹ ورک: عبیر / آج نیوز

ملکی دارالحکومت میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں خاتون کو مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرادیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سائلہ کی ایک سال قبل امجد اور عامر نامی ملزمان کے ساتھ سہیلی کے توسط سے ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس کو دئے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ آٹھ روز قبل نوکری ختم ہونے پر انہوں نے امجد اور عامر سے رابطہ کیا، کیونکہ پہلے بھی دونوں نے خاتون کو ایک دوست کی کمپنی میں ملازمت کی آفر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف نائن ریپ کیس کے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بیان کے مطابق امجد نے خاتون کو 18 فروری 2023 کو اسلام آباد کے ایف 11 مرکز آنے کا کہا، خاتون ساڑھے چھ بجے ایف 11 پہنچیں تو ملزمان نے انہیں اپنی کالی رنگ کی گاڑی میں بٹھایا اور گھماتے رہے۔ اس دوران عامر نے خاتون سے نازیبا حرکات شروع کردیں، منع کرنے پر ملزم غصہ ہوا اور کہا کہ نوکریاں ایسے نہیں ملتیں۔

خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میں نے شور کیا کہ مجھے گاڑی سے اتارو، جس پر ان لوگوں نے کہا کہ ابھی اتارتے ہیں صبر کرو، امجد خان نے گاڑی ایف 11 مرکز کے سامنے موجود فلیٹس کی بیک سائیڈ پر ویرانے کی طرف موڑ دی اور دھمکیاں دیں کہ ہماری خواہش خاموشی سے پوری کرو۔ میں نے شور کیا تو امجد نے ریوالور نکال کر مجھے دھمکی دی کہ شور کیا تو جان سے مار دیں گے۔

خاتون نے بتایا کہ میں خوفزدہ ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے باری باری مجھے زیادتہ کا نشانہ بنایا اور ایف 10 گول چکر کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے، وہاں میں نے اپنی آنٹی کو فون کیا تو انہوں نے مجھے پولیس کو فوری اطلاع کرنے کا کہا۔

اس سے قبل سیکٹر ایف نائن کے ایک پارک میں خاتون کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جنہیں پولیس نے مبینہ طور پر تفتیش کے بعد مقابلے میں ہلاک کردیا۔

اسلام آباد

Rape Case

Sector F11