Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی

'یہ بیان سیاسی تناظر میں دیا گیا'
شائع 20 فروری 2023 03:33pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے وزیردفاع اور تحادی جماعت کے اہم رہنما خواجہ آصف کے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کی تردید کردی۔

دو روز قبل خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ، “ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں“۔

اس بیان پرسیاسی مخالفین کی جانب سے وزیردفاع کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اب بلاول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے یہ بیان سیاسی تناظر میں دیا تھا۔

بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم جن مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ، وزیردفاع ان کا ذکر کررہے تھے انہوں نے یہ تکنیکی لحاظ سے نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Khawaja Asif

Bilawal Bhutto Zardari

default