Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد کے بعد رونق مزید بڑھ گئی

شہریوں نے مگرمچھوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں
شائع 20 فروری 2023 03:06pm
مچھ ہاوس میں مگرمچھوں کی ضروریات کے لیے صرف تالاب بنایا گیا ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مچھ ہاوس میں مگرمچھوں کی ضروریات کے لیے صرف تالاب بنایا گیا ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
محکمہ وائلڈ لائف سندھ  نے 3 مگرمچھ پشاور چڑیا گھر کو عطیہ کیے ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے 3 مگرمچھ پشاور چڑیا گھر کو عطیہ کیے ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مگرمچھوں کی بریڈنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مگرمچھوں کی بریڈنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

پشاور کے چڑیا گھر میں لائے جانیوالے 3 مگرمچھوں نے رونق میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ شہریوں نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سے 3 مگرمچھ پشاور چڑیا گھر کو عطیہ کیے ہیں، جن کے چڑیا گھر پہنچتے ہی شہریوں نے پنجرے کے باہر ڈیڑے ڈال دئیے۔

چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسرعبدالقادر کے مطابق مگرمچھ ہاوس میں مگرمچھوں کی ضروریات کے لیے نہ صرف تالاب بنایا گیا ہے بلکہ شیلٹر اور بریڈنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

سیر و تفریح کے لئے چڑیا گھر میں آئے شہریوں نے مگرمچھوں کے پنجرے کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ پنجرے کے باہر افراد مگرمچھوں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

peshawar

Peshawar Zoo

Sindh Wildlife Department

Crocodiles