Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی پولیس آفس: آئی جی سندھ کے ممکنہ دورے سے پہلے ہی شواہد اکھٹا کرنے کا کام مکمل

عمارت کی سیکیورٹی پرکمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے، پولیس حکام
شائع 20 فروری 2023 12:34pm
تصویر/  سنہوا
تصویر/ سنہوا

آئی جی سندھ کے آج کراچی پولیس آفس ممکنہ دورے سے پہلے ہی حملے کے بعد کے شواہد اکھٹا کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق آئی جی سندھ ممکنہ طور پر آج کراچی پولیس آفس کا دورہ کریں گے، جوسیکشن متاثرہوئے ہیں ان کی مرمت کا کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس کی سیکیورٹی کو ازسرنو تشکیل دیا جائے گا اور سیکیورٹی پر کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے جبکہ بلڈنگ کے اوپر بھی اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اطراف میں لگے کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ کراچی پولیس افس میں پبلک ڈیلنگ آج بھی بند رہے گی لیکن دفتری اسٹاف اندر موجود ہ، صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید کہا کہ پہلی اور دوسری منزل تک اسٹاف کو محدود رکھا گیا ہے اور اسٹاف کمروں کے باہر ہی ٹیبل لگا کرموجود ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس میں منعقد ہونے والا اجلاس، ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی اور آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Karachi Police Office Attack

KPO Attack