Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقیب اللہ قتل کیس؛ سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

بری ہونے والے ملزمان کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کیجانب سے کی گئی ہے
شائع 20 فروری 2023 11:08am

ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر انوار اور دیگرکی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس میں ایک بار پھر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ چند روز قبل ہی اس کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، راؤ انوار بری

راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیرعالم کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، عدالت نےعدم شواہد کی بناء پر راؤانوار سمیت 18 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

Rao Anwar

Naqeebullah Mehsud