Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی او حملے میں جان دینے والے اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے، عمران خان

بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھول جاتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 20 فروری 2023 09:43am
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس حملے میں جان دینے والے اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے، بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھول جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں اجمل مسیح کو نہیں بھولنا چاہیئے، جس کی جان کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں چلی گئی، حکومت کو اجمل مسیح کے خاندان کی کفالت کرنی چاہیئے۔

بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو بھول جاتے ہیں، یہ لوگ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہوتے ہیں، ان متاثرین کے پیچھے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا انحصار ان پر ہوتا تھا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Karachi Police Office Attack

KPO Attack