Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہری کو واپس بھیجنے پر افغان سیکیورٹی فورسز نے طور خم سرحد بند کردی

سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل
شائع 20 فروری 2023 09:31am
فوٹو۔۔۔۔۔ بی بی سی اردو
فوٹو۔۔۔۔۔ بی بی سی اردو

افغان سیکیورٹی حکام نے شہری کو واپس بھیجنے پر طور خم سرحد احتجاجا بند کردی، سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم سرحدی گزر گاہ کو بند کردیا، پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے سفری دستاویزات نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو سیکیورٹی فورسز نے واپس کردیا، جس کے بعد افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز مشتعل ہوگئی۔

افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجا بند کردیا، سرحد کی بندش سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان مریضوں کو پاکستان آمد کے لئے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم افغان مریض کے ساتھ آنے والے رشتہ دار کے لئے سفری دستاویزات لازمی ہے۔

security forces

Torkham Border

Landi Kotal

afghan foreces

afghan citizen