Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کا مِنی بجٹ لائے جانے کے اقدام پراظہاراطمینان

پاکستان اور آئی ایم ایف کردرمیان رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کا امکان
شائع 20 فروری 2023 09:24am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزے کا رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے منی بجٹ لائے جانے کے اقدام پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر پیشگی اقدامات بھی تسلی بخش ہیں جبکہ وزارت خزانہ نے کہا کہ اقدامات کی روشنی میں اسٹاف لیول معاہدے کی طرف بڑھیں گے۔

ذرائع نے وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اسٹاف لیول معاہدے کے تین سے چارہفتے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط دینے کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریبات، شیئرز کے لین دین پر ٹیکس، جی ایس ٹی شرح 18 فیصد، مشروبات پر بھاری ڈیوٹی عائد

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا جس سے عوام پر 700 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں: عوام پر اضافی بوجھ: سیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

جون تک گیس صارفین سے310 ارب روپے وصول کیےجائیں گے۔ منی بجٹ کے ذریعے جون تک 170ارب روپے سے زائدحاصل کیے جائیں گے جبکہ اضافی سرچارج کی مدمیں بجلی صارفین سے76 ارب روپے ریکورکیےجائیں گے۔

IMF

Mini budget

Economic Crises