Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین روس کو ہتھیاروں کی سپلائی کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکا

مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین روس کو ہتھیار دینےکا سوچ رہا ہے، امریکی وزیرخارجہ
شائع 20 فروری 2023 09:10am
امریکی وزیر خارجہ انٹؤنی بلنکن۔  فوٹو — رائٹرز
امریکی وزیر خارجہ انٹؤنی بلنکن۔ فوٹو — رائٹرز

امریکا نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ چین روس کو ہتھیاروں کی سپلائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ چین کی روس کو فوجی مدد ناقابل برداشت ہوگی اور تعلقات میں سنجیدہ مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین روس کو ہتھیار دینے کا سوچ رہا ہے جبکہ چین پہلے ہی روس کو عسکری مدد فراہم کر رہا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کی چین اور روس کے درمیان معاملات پر گہری نظر ہے۔

russia

china

Antony Blinken