Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، کلفٹن کے قریب عمارت میں لفٹ گرگئی

لفٹ گرنے سے 2 خواتین سمیت4 افراد زخمی
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 12:04pm

کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے کا واقعہ کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لفٹ گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

لفٹ زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے لفٹ گرگئی تھی جبکہ پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ لفٹ کافی عرصے سے خراب تھی واقعے سے متعلق شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

اس قبل کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ میں گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں تھیں جنہوں نے اسی روز ایک بچی کو جنم دیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون مریضہ کو دوسرے فلور پر روم میں شفٹ کرنا تھا، وارڈ بوائے اسٹریچر پر مریضہ کو لے جا رہے تھے کہ اسی دوران لفٹ اوپر چلی گئی اور خاتون اسٹریچر سے گر کر گراؤنڈ پر جاگری۔

اسی حوالے سے ایک نجی اسپتال میں لفٹ لگانے اور آپریٹ کرنے والے شخص نے آج نیوز کو بتایا کہ اس طرح کا واقعہ رسہ ٹوٹنے یا کلپ کھلنے کے باعث پیش آتا ہے یا پھر الیکٹریکل پرابلم کی وجہ سے اسپیڈ پر فرق پڑتا ہے۔

karachi

Accident

sambros hospital