Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرکوٹ، جھیل میں کشتی الٹنے کے باعث 6 افراد ڈوب گئے،3 لاشیں نکال لی گئیں

ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری
شائع 20 فروری 2023 08:40am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

عمرکوٹ کے علاقے کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈھوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو رضا کاروں نے 3 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے باقی ڈھوبنے والوں کی لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے کشتی میں 10 افراد سوار تھے۔

عمرکوٹ کے ڈھورونارو کے گاؤں کنھار کے رہائشی افراد سیھڑ فقیر کی درگاہ کی زیارت کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ کشتی کلانکر جھیل میں الٹ گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون زلیخاں سمیجو دو بچوں سمیرا سمیجو اور مومیرا سمیجو کی لاشوں کو جھیل سے نکال لیا گیا۔

یہ حادثہ کشتی چھوٹی ہونے والے گنجائش سے زائد افراد سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔

اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا یے جبکہ لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورونارو میں منتقل کردیا گیا۔

sindh

Umar Kot