Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیا قاعدہ نکلا ہے، اے بی سی ڈی – جی ایچ کیو

معروف دانشور انور مقصود کی کراچی لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو
شائع 20 فروری 2023 12:38am

کراچی لٹریچر فیسٹول کا تیسر ااور آخری روز ادب سے شغف رکھنے والوں کے بے پناہ رش اور حیران کن سیشنز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔

فیسیٹول کے آخری روز ’دوسری ملاقات‘ کے عنوان سے سیشن میں انور مقصود اور ان کی شریک حیات عمرانہ مقصود نے بھی گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران انور مقصود نے اپنے منفرد انداز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ قائدہ بدل گیا ہے اب نیا قائدہ نکلا ہے ۔ اے بی سی ڈی – جی ایچ کیو ۔،

انور مقصود نے اپنی ہمشیرہ زہرہ نگاہ کی نظم بھی سنائی ۔

انور مقصود نے طنز و مزاح کرتے ہوئے ایسی لب کشائی کی کہ سننے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اب میرے جانے کا ہی وقت ہے 66 برس میں جھوٹ بولا ہے اب صرف سچ بولوں گا ۔ جیسے پاکستان میں کوئی غریب نہیں ہے ۔

Anwar Maqsood

Karachi Literature Festival