Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل سے کے پی او کو فعال کردیا جائے گا، آئی جی سندھ

دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر کام جاری ہے، آئی جی سندھ
شائع 20 فروری 2023 12:04am
تصویر بزریعہ پی پی آئی
تصویر بزریعہ پی پی آئی

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کو فعال کردیا جائے گا۔

آیہ جی سندھ کا کہنا ہے کہ آج رات تک سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے شواہد جمع کرنے کا کام مکمل کرلیں گے، جس کے بعد کے پی او کے کچھ سیکشنز کو فعال کردیا جائے گا۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کے پی او آفس کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، اور کراچی پولیس چیف کو کے پی او فعال کرنے اور سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر کام جاری ہے۔

IG Sindh

Ghulam Nabi Memon

KPO Attack