Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہے نے بلی کو ماں بنا لیا

'چوہا بس دعا کرے کہ ممی کو بھوک نہ لگے'
شائع 19 فروری 2023 11:12pm

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں کتے پسند ہوتے ہیں اور ایک جو بلیاں پالنے کے شوقین ہوتے ہیں۔

کتے پالنے والوں کا کہنا ہے کہ کتے زیادہ وفادار ہوتے ہیں اور بلیاں اپنے مالکان کو اپنا غلام سمجھتی ہیں، ان میں رحم اور وفاداری نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

اب ایسا ہے یا نہیں یہ تو جانوروں کا دماغ پڑھ کر ہی بتایا جاسکتا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو شاید اس بیان کی تصدیق یا تردید کرسکے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا یا چوہے کی ایک قسم جسے ہیمسٹر کہا جاتا ہے، سرمئی رنگ کی بلی سے چاؤ دکھا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے میں بہت پیاری ہے، کیونکہ جب جب اس چوہے کو بلی سے الگ کیا گیا وہ دوڑ کر اس میں گھس کر جابیٹھا۔

ایک منظر میں اسے بلی سے ٹیک لگائے بیٹھا بھی دکھایا گیا۔

بظاہر بلی بھی اس چوہے سے لگاؤ جتاتی اور اسے چاٹتے نظر آتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف اور دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، “ جب چوہا بڑا ہوگا اور اسے پتا چلے گا کہ بلی تو دشمن ہوتی ہے، وہ صدمے سے دوچار ہوجائے گا۔“

ایک اور صارف نے لکھا، “ ہیمسٹر بس دعا کرے کہ ممی کو بھوک نہ لگے۔“

ایک ٹوئٹر صارف نے دونوں کو ”ٹام اینڈ جیری“ قرار دیا۔

Viral Video

Love Story

Cat and Mouse

Hamster