Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہم سنگ میل: بلوچستان کی209سالہ تاریخ کےقوانین کوتحریری شکل دےدی گئی

وزیراعلیٰ کی 1812 سے 2021 تک کے قوانین کو تحریری شکل دینے پرمبارکباد
شائع 19 فروری 2023 10:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےمحکمہ قانون کے اقدام کو صوبے کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیتےہوئے اہم ٹاسک کی تکمیل پر متعلقہ افسران کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون نے لوگوں کے لئے تاریخی قوانین تک فوری رسائی کو ممکن بنایا ہے۔ تمام تحریری مواد کو محکمہ قانون کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔

انھوں نےکہا کہ محکمہ قانون نے تمام قوانین ، نوٹیفکیشن ، قانونی رہنمائی پر مشتمل حوالہ جات کو چھ جلدوں میں شائع کرکے تمام والیومز مکمل کرلئے ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ حکومت اپنے فرائض محنت اور لگن سے انجام دہی کرنے والے افسران و اہلکاران کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، توقع ہے دیگر محکمے بھی روایتی کار گزاری سے ہٹ کر پالیسی سازی اور مشکل اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہر اچھے کام کی سرپرستی کرینگے جس سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہو اور محکموں کی کار کردگی میں بھی بہتری آئے۔

بلوچستان

Balochistan govt

Balochistan Law and Parlimanetary Affairs