Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلاحی تنظمیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیراعظم

ہماری فلاحی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، شہباز شریف
شائع 19 فروری 2023 02:28pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلاحی تنظمیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت ترکیہ وشام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں ایدھی، سیلانی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے فلاحی تنظیموں کی ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، ان اداروں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif