Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

تھانہ سنگجانی مقدمہ: عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

عمران خان نے وکلاء کی ٹیم سےمشاورت مکمل کرلی
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 02:28pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھانہ سنگجانی مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کےاخراج کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ سنگجانی میں درج دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کے لئے اپنی وکلاء کی ٹیم سے مشاورت کی، جس میں وکلاء نے دہشت گردی کے مقدمے کے خلاف 2 درخواستیں دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے متعلقہ اے ٹی سی اور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لئے ایک درخواست متعلقہ دہشت گردی عدالت میں جبکہ دوسری درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔

وکلا نے مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ احتجاج اور عمومی معاملات کے متعلق درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہ لگانے کا واضع حکم دے چکی ہے، تھانہ سنگجانی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیر اعظم، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

pti

imran khan

Islamabad High Court