بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
سی پی پی اے نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی صارفین کیلئے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، جس میں بجلی ایک روپے 17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اور موقف پیش کیا گیا ہے کہجنوری میں بجلی مہنگی پیدا کی گئی لیکن صارفین سے کم پیسے وصول کئے گئے۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کی جائے گی، اضافے کی صورت میں سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.