Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے لیکچرار جاں بحق

مقتول بشیر احمد شعبہ انگریزی کے لیکچرار تھے، پولیس حکام
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 05:06pm

پشاورکے اسلامیہ کالج میں چوکیدار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے کالج کے لیکچرار کو قتل کردیا۔

خیبرپختون خوا کے ضلع پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے لیکچرار کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ چوکیدار اور کالج کے شعبہ انگریزی کے لیکچرار بشیر احمد کے مابین تلخ کلامی ہوئی، اور چوکیدار نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں لیکچرار بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے کارتوس کے5 خول برآمد ہوئے ہیں، جب کہ چوکیدار کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسلامیہ کالج شعبہ انگریزی کے لیکچرارکے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ کالج کے چوکیدار نے زبانی تکرار پر آج میرے بھائی کو قتل کیا، اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

islamia college peshawar