Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری کے سامنے اسسٹنٹ منیجر قتل

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے
شائع 19 فروری 2023 12:02pm
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کے اسسٹنٹ منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

لکی مروت کے شہر درہ پیزو میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ منیجرعبدالوہاب قتل کردیا۔

عبدالوہاب فیکٹری کے باہر ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقتول کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے تحیقات کا اغاز کر دیا جبکہ مقتول عبدالوہاب کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Lakki Marwat