Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساتویں جماعت کا مغوی طالب علم فیصل آباد سے بازیاب

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مغوی کا سراغ لگایا
شائع 19 فروری 2023 11:20am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

پولیس نے ساتویں جماعت کے مغوی طالب علم کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ اسلام گڑھ نے چک 125 ون ایل کے رہائشی عاطف مجید کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا۔

اسلام گڑھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مغوی کا سراغ لگایا۔

پولیس نے فیصل آباد سے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ملزم وحید کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کیا۔

ملزم وحید نے طالب علم کو بھلا پھسلا کر جھانسہ دیتے ہوئے اغواء کیا۔

ملزم عادی ہے اس سے پہلے بھی علاقے کے ایک نوجوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپر پنجاب میں بند رکھا تھا۔

ملزم وحید گزشتہ واردات میں ایک نوجوان کے ورثا سے نوکری کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ ٹھگ کر مغوی کو آزاد کرچکا ہے۔

پولیس ملزم سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ والدین اور ورثاء اپنے بچوں کے تعلقات پرگھڑی نظر رکھیں۔

Faisalabad

Student

police

kidnapped

recover