Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے کزن ضیغم گوندل کو اغوا کر لیا گیا ہے، مونس الہیٰ کا دعویٰ

پولیس، ایف آئی اے اور نیب سب نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،مونس الہیٰ
شائع 19 فروری 2023 11:10am

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہیٰ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے کزن کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کزن کو آج گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔

مونس الہیٰ نے اپنی تویٹ میں مزید کہا ہے کہ میرا کزن ضیغم گوندل بھی غائب اور اس کی گاڑی بھی غائب ہے، جب کہ پولیس، ایف آئی اے اور نیب سب نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi