Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی الیکشن میں حصہ لیں یا نہیں؟ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر

پی ڈی ایم کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا
شائع 19 فروری 2023 09:35am
فوٹو۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔ فیس بک

ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے متعلق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں پی ڈی ایم کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا گزشتہ روز بھی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی زیر صدارت بہادر آباد مرکز پر اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم رابطہ کمیٹی کے بعض اراکین کے احتجاج پر ایم کیو ایم نے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ضمنی انتخابات کے معاملے آج پھر سر جوڑکر بیٹھے گی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات سے دستبرداری کا امکان

پی ڈی ایم نے متحدہ پاکستان سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے

karachi

by election

MQM Pakistan

mqm rabita committee