Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 رنز سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 رنز سے میدان مار کر پہلی فتح اپنے نام کرلی
شائع 18 فروری 2023 11:12pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپرلیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت کراچی کنگ کو با اۤسانی شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر168 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے سیزن 8 کی پہلی سنچری اسکور کی۔ گپٹل نے 67 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔

مارٹن گپٹل نے کراچی کے بولر انڈریو ٹائی کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے اور 3 چوکے لگا کر 30رنز بھی حاصل کئے۔

کراچی کنگز 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 5 وکٹوں پر 162 رنز بناسکی۔ شعیب ملک کے 71 رنز بھی کراچی کنگز کو شکست سےنہ بچا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 2 شکار کیے، نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نےایک ایک وکٹ لی۔

اتوار کو پہلا میچ ملتان میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کےدرمیان کھیلا جائےگا۔ دوسرا ٹاکرا کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں ہوگا۔

Quetta gladiators

karachi kings

PSL8