Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی رہنما کے پنجاب کا شناختی کارڈ رکھنے والے بیٹے کی پختونخوا کابینہ میں شمولیت

ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہیں ہے، نگراں وزیراعلیٰ
شائع 18 فروری 2023 09:17pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما نئیر بخاری کے بیٹے کو خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل کرنے پر صوبائی نگراں کابینہ پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے مشیر جرار حسین بخاری کے شناختی کارڈ میں مستقل پتہ اسلام آباد اور موجودہ پتہ ضلع ہری پور درج ہے۔

نئیر بخاری کے بیٹے جرار حسین بخاری کو خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا مشیر بنایا گیا.

جرار حسین کو 26 جنوری 2023 کو شناختی کارڈ جاری ہوا۔

دوسری جانب آج نیوز سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا تھا کہ ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہیں ہے، نہیں جانتا تھا کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء کے بیٹے ہیں۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ جرار حسین کا نام گورنر اور دیگر سیاسی جماعتوں نے دیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ جرار حسین کے پی کا مقامی بندہ ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاملے کی چھان بین کروں گا، اگر جرار حسین کا تعلق کے پی سے نہ ہو پھر مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

care taker cm kpk

care taker cabinet kpk

KPK Politics