Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےعمارت کا جائزہ لیا،اۤئی ایس پی اۤر
شائع 18 فروری 2023 06:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس چیف کے دفتر (کے پی او) کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےدورے کےدوران عمارت کےمختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کےسربراہ نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانےپر فورسز کےایکشن کو سراہا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔

کے پی او پر جمعہ کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایکشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، ایک دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ دو چھت پر مارے گئے۔

حملے میں دو پولیس اور ایک رینجرز اہل کار شہید ہوئے، جبکہ مارا جانے والا چوتھا شخص سینیٹری ورکر تھا۔

Karachi Police

Karachi Police Office Attack

Karachi law and order situation