Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فیصل آباد میں بسنت کے دوران فائرنگ سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا
شائع 18 فروری 2023 06:04pm
بسندت۔ فوٹو — فائل
بسندت۔ فوٹو — فائل

فیصل آباد میں بسنت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جمعہ کے روز بسنت کے موقع پر پتنگ بازوں کی طرف سے شد ید ہوائی فا ئر نگ کی گئی جس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں شہری زخمی ہوئے تھے جنہیں زخمی حالت میں سول و الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز بسنت کے دوران ہی سم اللہ پور کے رہائشی 13 سالہ عبدالصمد بھی گولی لگ کر زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، عبدالصمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے عبدالصمد کی لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Faisalabad

Punjab police

child dead

Basant