Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا مؤقف واضح، پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ

دہشت گردی کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے افغان عبوری حکومت پرعزم ہے، بلاول بھٹو
شائع 18 فروری 2023 05:07pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو— فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو— فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا مؤقف واضح ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔

جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے پینل ڈسکشن میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے، افغان عبوری حکومت نے یقین دلایا ہے ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے کئی لاکھ افغان شہریوں کی مہما نوازی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے افغان عبوری حکومت پرعزم ہے تاہم وہ معاشی مسائل سے نبرد آزما ہے، لہٰذا افغانستان کے بیرونی اکاؤنٹس کوغیرمنجمند کیے جائیں۔

afghanistan

Germany

Bilawal Bhutto Zardari

Munich