Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے ”جیل بھرو تحریک“ کیلئے گرفتاریوں کی تاریخ دیدی

عمران خان کی جانب سے پیغام موصول ہوگی
شائع 18 فروری 2023 03:56pm
جیل بھرو تحریک کا آغاز جمعرات سے ہوگا، صدر ضلع پشاور - تصویر/ روئٹرز
جیل بھرو تحریک کا آغاز جمعرات سے ہوگا، صدر ضلع پشاور - تصویر/ روئٹرز

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے جیل بھرو تحریک گرفتاریوں کی تاریخ دے دی ہے۔

صدر ضلع پشاوراشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پیغام موصول ہوگیا جیل بھرو تحریک کا آغاز جمعرات سے ہوگا، 2 بجے تک ایم این ایز، ایم پی ایز اور ڈسٹرکٹ صدرو گرفتاریاں دیں گے۔

دوسری جانب جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی گرفتاری سے استثنی نہیں، پارٹی فیصلہ کریگی کہ کب کس نے گرفتاری دینی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کر رہا ہوں، تحریک آغاز لاہور سے کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں سے ہر گزرتے دن گرفتاریاں دیں گے، یہ ہمیں جیل سے ڈرا رہے ہیں، ہم جیلیں بھر دیں گے۔

imran khan

KPK

Jail Bharo Tehreek