Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا بھر میں ہر3 میں سے ایک اسکول صاف پانی سے محروم

آدھے سے زائد اسکولوں میں صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت تک بھی موجود نہیں
شائع 18 فروری 2023 01:44pm
پانی اور صابن کی کمی خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے کسی چیلنچ سے کم نہیں - تصویر/ یونیسیف
پانی اور صابن کی کمی خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے کسی چیلنچ سے کم نہیں - تصویر/ یونیسیف

پانی ایک ایسی شے ہے جس کے بغیرانسان چند دن بھی زندہ نہیں رہ سکتا لیکن ہم اس بات سے بے خبر ہیں کہ دنیا میں بہت سے ایسے افراد موجود ہیں جو اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں ہر 3 میں سے ایک بچے کو اسکول کے دوران پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں ہے، جو ان کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تنظیم (یونیسکو) نے نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے ہر 3 میں سے ایک اسکول کے پاس پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا ذریعہ موجود نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہر 3 میں سے ایک اسکول کے پاس صفائی ستھرائی کا بنیادی انتظام جس میں بیت الخلا اور سیوریج کا نظام شامل ہے، وہ بھی نہیں ہے، جبکہ آدھے سے زائد اسکولوں میں پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت تک بھی موجود نہیں ۔

اسی حوالے سے صحت و غذائیت کی ماہر ایمیلی سیڈنر نے کہا کہ پینے کا صاف پانی اور ہاتھ دھونے کی سہولیات بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی اور صابن کی کمی خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہے، جس وجہ سے وہ ایام حیض میں اسکول نہیں جاسکتیں۔

تعلیم

Women Education

Water Shortages