Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی والوں کے لئے بجلی 2.69 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا
شائع 18 فروری 2023 01:26pm

کے الیکٹرک نے نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلے بُری خبر ہے، کیوں کہ کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 69 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں، پہلی درخواست میں جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دوسری درخواست سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس میں
اکتوبر تا دسبمر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا اٹھارٹی 28 فروری کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

K-Electric

electrical bill