Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مبینہ زہریلی گیس سے اموات، ٹیم 14 افراد کی قبرکشائی کیلئےپہنچ گئی

آج 4 افراد کی قبرکشائی کی جائے گی، پولیس سرجن
شائع 18 فروری 2023 01:23pm
تصویر: پکس بے
تصویر: پکس بے

کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے 19 افراد کی اموات سے متعلق عدالتی احکامات پر 14 افراد کی قبرکشائی کیلئے ڈاکٹرزکی ٹیم قبرستان پہنچ گئی۔

انویسٹیگیشن پولیس کی نفری، پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ اور ڈی ایچ او کیماڑی کی ٹیم قبرستان پہنچی ہے۔

مبینہ زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے رشتے داربھی قبرستان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ زہریلی گیس کے باعث اموات کیماڑی کے علاقے علی محمد لغاری گوٹھ میں رپورٹ ہوئیں تھیں۔

kemari

Surgeon