Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداروں کے سیاسی کردار پر تحفظات ہیں، فواد چوہدری

پاکستانی عوام اور ادارے ایٹمی پروگرام کے محافظ ہیں، فواد چوہدری
شائع 18 فروری 2023 11:51am

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنے اداروں کے سیاسی کردار پر تحفظات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور ادارے ایٹمی پروگرام کے محافظ ہیں، تاہم اپنے اداروں کے سیاسی کردارپر تحفظات ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کلیئے فوجی قیادت پر اتنا ہی یقین ہے جتنا خود پر ہے، بھارتی میڈیا جو مرضی پروپیگنڈا کرے پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری وساری رہےگا۔

پنجاب میں ہونے والی تقرریاں و تبادلوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں ان افسران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیں، یہ عوامی خدمت کے لیے اور پاکستانی بیوروکریٹس کی ساکھ کو بچانے کے لیے اہم ہے کہ افسران اب اپنا فیصلہ خود کریں۔

pti

Fawad Chaudhary