Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس آفس حملہ: صدرِ مملکت زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح اسپتال پہنچ گئے

صدر مملکت نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہادری کی سراہا
شائع 18 فروری 2023 12:01pm

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کراچی پولیس آفس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے جناح اسپتال کراچی پہنچ گئے۔

صدر مملکت نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہادری کی سراہاتے ہوئے ان سے سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ساتھ ہی پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ يكجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرعارف علوی نے حملے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرنے کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی اورآپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

karachi

President Arif Alvi

Karachi Police Office Attack