Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

’پیچھے ہٹ‘ ٹرولنگ کرنے والوں کے لیے ندا یاسر کا پیغام

'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'
شائع 18 فروری 2023 10:19am
ندایاسر/انسٹاگرام
ندایاسر/انسٹاگرام

مارننگ شو میزبان اوراداکارہ ندا یاسرنے سوشل میڈیا پراپنے خلاف ٹرولنگ کرنے والوں کو بھرپورجواب دیا ہے۔

چند روز قبل ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کے ایک پروگرام میں شریک ہیں، میزبان شعیب اخترکے علاوہ ماضی کی مقبول مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ شائستہ لودھی بھی اس ویڈیومیں دکھائی دیتے ہیں۔

شعیب ندا سے گھما پھرا کرسوال کرتے ہیں پاکستان ورلڈ کپ 1992 میں کب جیتا تھا؟ جواب میں ندا کہتی ہیں 2006۔ اس کے بعد ندانے شائستہ سے پوچھا،جو ان کے کان میں سرگوشی کرتی ہیں 1992، تو شعیب اختر سرزنش کرتے ہوئے سوال کو مزید گھماتے ہوئے کہتے ہیں ، پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا۔

ندا نے جواب دیا 1992 میں، جس کے بعد شائستہ قدرے جھنجھلا کرکہتی ہیں ، ”سوال تو سُن لو“۔ اس پرندا کا بےساختگی سے یہ کہنا کہ ، ’میں تو پچھلے والے سوال کا جواب دے رہی تھی‘ دیکھنے والوں کو تبصروں کا ایک اور موقع فراہم کرگیا۔

صارفین نے دل کھول کر تبصرے کیے اور ندا یاسرکو اپنے طنزومزاح کا نشانہ بنایا لیکن یہ نہیں سوچا کہ عین ممکن ہے یہ کلپ ’ریٹنگ‘ کا حصہ ہو، تاہم اب ندا کی جانب سے ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے ردعمل سامنے آیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ندا نے سوال اٹھایا، ’ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش، شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔‘

ندا نے ویڈیو کلپ پرتمسخراڑانے والوں کیلئے لکھا، ’ہاں مجھے پتہ ہے حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے ، اگر میری کسی غلطی پر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو ہنس لیں کھل کے ، لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی مخالفین کو بھی بتایا کہ میرا نعرہ ہے ’پیچھے ہٹ‘۔

اس سے قبل 2021 میں بھی ندا کی تقریباً 5 سال پرانی ویڈیوسوشل میڈیا پر پھرسے وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ کے وجود سے ہی لاعلم نکلی تھیں ۔

Shoaib Akhtar

Nida Yasir

Shaista Lodhi

PEECHE HUT