Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”تمام افسران اور اہلکاروں کوشاباش دیں“ - وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو

وزیراعظم نے موقع پر موجود رہنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے کی تعریف کی
شائع 18 فروری 2023 11:48am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعلی نے وزیراعظم کو گزشتہ روز ہونے والے کراچی پولیس چیف دفترحملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بڑا جانی نقصان یاتباہی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کے دروان کہا کہ فورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا اور تمام افسران اور اہلکاروں کوشاباش دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کاربڑھانے میں پوری معاونت کریںگے۔

وزیراعظم نے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی۔

Shehbaz Sharif

President Arif Alvi

Karachi Police Office Attack