Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلغاریہ میں ٹرک میں سوار 18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے

ٹرک سے تقریباً 40تارکین وطن ملے ہیں
شائع 18 فروری 2023 08:51am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بلغاریہ میں ٹرک میں سوار 18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت صوفیہ میں ٹرک سے تقریباً 40 تارکین وطن ملے ہیں، ان میں سے 18 افراد ہلاک چکے ہیں۔

بلغاریہ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے زیادہ تر کی حالت انتہائی نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مشتبہ انسانی اسمگلر موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Bulgaria