Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں لیک آڈیوز کی فرنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 06:26pm
پرویز الہی کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو — فائل
پرویز الہی کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایم آئی اے) کو تحقیقات کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کی جانب سے اجازت دیئے جانے کے بعد ایف آئی اے میں پرویز الہی کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں لیک آڈیوز کی فرنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت پرویز الہی کی آڈیوز کو فرانزک کے لئے لاہور لیب بھجوایا جائے گا۔

خیال رہے گزشتہ روز رانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی اور ایک جج کے مابین گفتگو کی آڈیو ریلیز کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب اس ضمن میں پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس مخصوص جج کے سامنے مقدمہ مقرر کے معاملے کی چھان بین کرائیں۔ مبینہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے، اور آڈیو جعلی ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

FIA

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Chaudhry Pervaiz Elahi

Audio leaks