Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر پاکستان کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق اجلاس کی دعوت

صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور خط لکھ دیا
شائع 17 فروری 2023 04:45pm

صدر پاکستان عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دے دی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور خط لکھا ہے، جس میں صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنرکو انتخابات سے متعلق اجلاس کی دعوت دی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو 20 فروری کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دی جاتی ہے، صدر انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔

خط میں صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں جواب کا میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا۔ لیکن الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔

ECP

President Arif Alvi

Arif Alvi