Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی آزادی سے قبل بننے والا اسکول ”مدرسۃ البنات“ سیل کردیا گیا

نجی اسکول سرکاری زمین پر قائم کیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ
شائع 17 فروری 2023 03:36pm

مزنگ کے علاقے میں پاکستان کی آزادی سے قبل بننے والا اسکول مدرسۃ البنات کو سیل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع پاکستان کی آزادی سے قبل بننے والے اسکول مدرسۃ البنات کو سیل کردیا گیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول سرکاری زمین پر قائم کیا گیا تھا جو عدالتی احکامات کی روشنی میں سیل کیا گیا ہے۔

ڈی سی رافعہ حیدر نے بتایا کہ مدرسہ سرکاری زمین پر قائم ہے، اور سرکاری زمین پر نجی اسکول نہیں چلایا جاسکتا، ہم نے عدالتی احکامات پر عمل کیا ہے۔

دوسری جانب مدرسے کے طلبا اور اساتذہ نے عمارت کے باہر دھرنا دے دیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ مدرسہ 112 سال قدیم ہے، جسے غیرقانونی طور پر بند کیا گیا ہے، یہ مدرسہ تو اس وقت قائم ہوا جب پاکستان بھی قائم نہیں ہوا تھا۔

Madrasah for girls sealed