Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کنٹینر فائرنگ کیس: ملزمان احسن کی درخواست ضمانت منظور

ملزم احسن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 04:14pm

انسداد دہشتگردی عدالت نے آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینرپرفائرنگ کے کیس میں ملزم احسن کی ضمانت منظور کرلی۔

وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ میں گرفتار ملزمان احسن اور وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ہوئی۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا اور شام کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نےضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما کے بھائی احسن کی ضمانت منظور کرلی، جب کہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے ملزم احسن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

imran khan

Gujranwala

waziarabad firing