Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دستاویزات میں فرق؛ لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کرلیا

جسٹس طارق سلیم نے دستخطوں کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
شائع 17 فروری 2023 01:26pm

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت کے دستاویزات میں فرق پر لاہور ہائیکورٹ نے آٸندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت کے دستاویزات میںدستخطوں کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے آٸندہ سماعت پرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کر لیا ہے، اور تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ عمران خان آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہوں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل خواجہ احمد طارق سلیم ایڈووکیٹ کی سیکیورٹی کیلئے آئی جی کو ہدایات دینے کی استدعا بھی قابل عمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مقررہ وقت تک پیش نہ ہونے اور عدم پیروی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ راستے میں ہیں بس پہنچ رہے ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے کیس کو ساڑھے چھ بجے تک ملتوی کیا تھا، مدعی اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

جس کے بعد عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے ساڑھے 6 بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم وہ ساڑھے چھ بجے کے بعد بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

imran khan

Lahore High Court