Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی فیصلے سے فسطائی حکومت کی پنجاب برانچ کو بڑا دھچکا لگےگا، فواد چوہدری

عدالتی فیصلے سے سیکڑوں تبادلے غیر مؤثر ہوجائیں گے، رہنما تحریک انصاف
شائع 17 فروری 2023 12:22pm

فواد چوہدری نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا تبادلہ روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے سیکڑوں تبادلے غیر مؤثر ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ردعمل میں کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ عدالتی فیصلے سے فسطائی حکومت کی پنجاب برانچ کو خاص طور پر بڑا دھچکا لگے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’‏جدید معاشرے ان آزادیوں کا مرہون منت ہیں جن کی تشریح بڑے جج صاحبان نے سپریم کورٹس میں کیں، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ایسا ہی ایک فیصلہ ہے‘۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرکے تبادلہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بادی النظرمیں سی سی پی او کا تبادلہ کا حکم قانون کے برخلاف تھا کیسے چیف الیکشن کمشنر ایک فون کال پرزبانی ٹرانسفرکرسکتے ہیں ؟ قانون کے تحت انکے پاس یہ اختیارات ہی نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن 26 جنوری کو تمام افسران کے تبادلے کا ازخود حکم کس بنیاد پردے سکتا؟ مسٹرایکس کو کہہ دیتے صبرکریں، کمیشن درخواست پر فیصلہ کرے گا ، گھڑی بہت تیز چل رہی ہے،ٹک، ٹک، ٹک،90 روز ختم ہونے کو ہیں اورالیکشن کمیشن مزید وقت مانگ رہا ہے۔

Fawad Chaudhary