Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ میں مالیاتی ضمنی بل 2023 کی رپورٹ پیش، قائمہ کمیٹی کی سفارشات منظور

قائد حذب اختلاف شہزاد وسیم نے منی بجٹ کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا
شائع 17 فروری 2023 11:22am
تصویر: پکس بے/فائل
تصویر: پکس بے/فائل

سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی مالیاتی ضمنی بل 2023 کی رپورٹ پیش کردی ہے جسے ایوان نے قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیا ہے۔

اس دوران ہی قائد حذب اختلاف شہزاد وسیم نے منی بجٹ کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کے نام پر میگا عذاب مسلط کیا جارہا ہے ایک ہی تجویز ہے اس بجٹ کو فی الفور واپس لیا جائے۔

سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے کیسزمعاف کروالیئے موجودہ حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کرالیے، عوام مہنگائی کی صورت میں قیمت ادا کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادکہ بدترین صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں حکومت کی وجہ سے دنیا امداد دینے کو بھی تیار نہیں اور حکومت اب تک آئی ایم ایف سے معاہدہ تک نہیں کرسکی۔

قائد حذب اختلاف شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ عوام پر 170 ارب کا ٹیکس لاد دیا معاہدے کا کچھ نہیں پتہ، حکومت کس منہ سے عوام سے اب بھی قربانی کا کہتی ہے موجودہ حکمرانوں نے تو غریب عوام کا صحت کارڈبندکردیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں زیادہ ٹیکس مل رہا تھا ہماری حکومت میں عوام کو صحت کارڈ حاصل تھا اور حکومت نے قوم کو خودکشی کے قابل بھی نہیں چھوڑا، اب عوام کے پاس زہر کھانے تک کے پیسے نہیں ہے۔

مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ملک کا بدقسمت ترین طبقہ ہے حکومت مرے کو مارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مایوسی کا عالم ہے، کسی کو راستہ سجھائی نہیں دے رہا ملک میں روشنی اور امید کی کرن عمران خان ہے۔

Economic Crises

Senate of Pakistan